نیویارک(تازہ ترین) سمارٹ اور خوبصورت پر کوئی نظر آنا چاہتا ہے لیکن اگر اپنی ڈائٹ میں ان چیزوں کو شامل کر لیا جائے تو آپ اپنا وزن بہت گلد کم کر سکتے ہیں- اب ہفتے میں 5 کلو وزن کم سکتے ہیں- انڈے ایک ایسی جادوئی خوراک ہیں جس کی وجہ سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کو کھانے سے غذائیت بھی ملتی ہے کہ اسے کھانے سے آپ کے جسم کو تمام ضروری غذائیت ملتی ہے اور ساتھ ہی وزن کم کرنے کا خواب بھی پورا ہونے لگتا ہے۔انڈوں کے کھانے کے ساتھ آپ چاہیں تو گوشت اور مچھلی کا استعمال کرسکتے ہیں۔
انڈے کھانے سے آپ کس طرح وزن کم کر سکتے ہیں- پہلے دن ناشتے میں آپ کو دو ابلے ہوئے انڈے،بالائی کے بغیر دودھ اور دو اورنج استعمال کرنے ہوں گے۔ لنچ میں آپ کو 6اونس چکن اور ایک کپ گریک دہی کھانا ہوگا۔ رات کے کھانے میں ایک ابلا ہواانڈہ،ایک اورنج اور چار اونس ابلا ہوچکن کھائیں۔ دوسرےدن ناشتے میں دو ابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ لیموں کا جوس پئیں۔
لنچ میں روسٹ مچھلی اور ایک تازہ چکوترا نوش فرمائیں۔ رات کوصرف تین ابلے ہوئے انڈے کھائیں۔ تیسرےدن ناشتے میں انڈوں کاآملیٹ بنائیں اور چاہیں تو اس میں پیاز اور دھنیا مکس کرلیں۔ دوپہر میں چکن اور سلاد کھائیں۔ رات کے کھانے میں ایک ابلے ہوئے انڈے کے ساتھ دواورنج کھائیں۔ چوتھےدن ناشتے میں دوابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پئیں۔
دوپہر میں ایک ٹکڑے بیف کے ساتھ چکوترا کھائیں۔ رات کوصرف تین ابلے ہوئے انڈے کھائیں۔
پانچویں دن دوابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ کچھ سبزی اور گاجریں کھائیں اور ساتھ ایک چمچ ساورکریم کھائیں۔ دوپہر میں انڈوں کے ساتھ ٹماٹر اور گاجریں کھائیں۔ رات کو سلاد کے ساتھ ابلی ہوئی مچھلی کھائیں۔ چھٹے دن ناشتے میں گریک دہی کے گلاس کے ساتھ تازہ لیموں یا اورنج کھائیں۔ لنچ میں دوانڈوں کے ساتھ دو چکوترے کھائیں۔
ڈنر میں ایک گلاس تازہ پانی پئیں۔ ساتوےدن ناشتے میں دوابلے ہوئے انڈوں کے ساتھ ٹماٹر اورٹوسٹ کھائیں۔ لنچ میں 6اونس بیف کے ساتھ ایک چکوترا یا اورنج استعمال کریں۔ رات کے کھانے میں صرف ایک گلاس پانی پئیں۔ ایک بات کا خیال رکھیں کہ اس ترکیب کو زیادہ مہینوں کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکتاکیونکہ اس طرح آپ کے جسم کو مطلوبہ حرارے اور توانائی نہیں ملے گا۔
لہذا وزن کم ہونے کے بعد دوبارہ اپنی روزانہ کی خوارک پر آجائیں اور جب وزن کم کرنا ہوتو یہ طریقہ آزمائیں۔ اور اگر دل کریں تو اپنی پسند کی چیز آ پ کھا سکتے ہیں تاکہ آپ کا جسم ان چیزوں کا عادی رہے-