آٹھ سالہ بچے نے معافی مانگ کر شہرت پا لی

کینیڈا (تازہ ترین)کینیڈا کے شہرٹورنٹو کی پبلک لائبریری کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیچ پر ایک بچے کی جانب سے معذرتی نوٹ شیئر کیا جس کے بعد Eight years old boy become famousبچے کو سوشل میڈیا پر بے پناہ شہرت ملی اور انھیں انعام سے بھی نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابقآٹھ سالہ جیکسن ڈولر نے اپنے معذرتی نوٹ میں لکھا کہ “وہ لائبریری کی کامک بک پڑھتے ہوئے سو گئے تھے جس کی وجہ سے کتاب کا ایک صفحہ پھٹ گیا۔میں معافی چاہتا ہوں کہ جب میں اسے پڑھتے ہوئے سو گیا تو یہ گر گئی اور ایک صفحہ پھٹ گیا، ، ایسا دوبارہ نہیں ہوگا، میں معذرت چاہتا ہوں”۔لائبریری انتظامیہ کو یہ بات اتنی اچھی لگی کہ انھوں نے اسے فیس بک پر شئیر کرنے کا فیصلہ کیا‘ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جیسکن نے بتایا کہ انھیں لگ رہا تھا لائبریری والے انھیں جرمانہ کریں گے اور ان کی والدہ بھی ناراض ہوں گی لیکن جب انھوں نے کتاب پر نوٹ لکھ دیا اور انھیں اتنی شہرت ملی تو ان کی والدہ ناراض نہیں تھیں۔

Leave a Reply