الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا۔ بڑے بڑے برج الٹ گئے۔

(تازہ ترین) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے اثاثے جمع نہ کرانے پر وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت 26 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ۔میڈیاElection commission dismembered to 26 members رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے اثاثے جات جمع نہ کرانے پر وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سمیت 26 اراکین اسمبلی کی ممبر شپ معطل کر دی ہے اور ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ سمیت تمام26 اراکین اسمبلی کسی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی حکومتی مراعات و گاڑیاں استعمال کر سکتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ جن اراکین اسمبلی نے اثاثہ جات جمع کرائیں ہیں وہ تمام سرکاری تقاریب میں شرکت اور مراعات استعمال کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply