ایلکش کمیشن عدلیہ کے ماتحت نہیں چلتی۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ

اسلام آباد(تازہ ترین )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے تحت نہیں  چلتی ہےkhursheed shah ،الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے  وہ جو چاہے فیصلہ کر سکتی ہے اس پر عدالتی فیصلے اثر انداز نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا ۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں الیکشن سے 24گھنٹے پہلے 81یوسیز کے الیکشن ملتوی کیئے گئے ،الیکشن شیڈول کے بعد بھی لوگوں نے عدالتوں سے ریلیف لیاحالانکہ الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے اس پر عدالتی فیصلے اثر انداز نہیں ہو سکتے اور نہ ہی الیکشن کمیشن عدلیہ کے ماتحت ہے۔ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈ ر کا کہنا تھا کہ بدین میں ذوالفقار مرزا کی جیت قوم کا فیصلہ ہے او ر عوام کا فیصلہ سب کو ماننا چاہئے ۔انہوں نے شفاف اور پرامن انتخابات پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائم علی شاہ نے شفاف اور پرامن انتخابات کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے ۔پنجاب میں پی پی کے زوال سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آپ دیکھیں گے بہت سے آزاد امیدوار پیپلز پارٹی میں آ جائیں گے۔عمران سے متعلق سوال کا مختصر جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران جو کہتے ہیں بھول جاتے ہیں ۔

Leave a Reply