انتحابات منسوخ نہیں ہونگے۔۔۔

Elections will not be canceled

اسلام آباد(تازہ ترین) 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلے کے بعد الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ زلزلہ کے باجود 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ٹائم فریم کے مطابق ہی ہوں گے۔ زلزلہ کے باعث خیبر پختونخواہ کے کافی علاقے متاثر ہوئے ہیں لیکن  الیکشن کمیشن حکام کے مطابق زلزلہ سے پنجاب اور سندھ کے جن اضلاع میں الیکشن ہونے ہیں وہ متاثر نہیں ہوئے اس لئے ان میں الیکشن ٹائم کے مطابق ہی ہوں گے اور اس کے علاوہ نا ہی کسی طرف سے الیکشن کمیشن کو یہ درخواست ملی ہے جس میں کہا گیا ہو کہ زلزلہ کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں۔ واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع میں پہلے مرحلے میں 31اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ لہذا  زلزلہ کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں ہونگے ۔

Leave a Reply