تازہ ترین) گزشتہ سال پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی پہلی برسی کے موقع پر ریاست میسوری میں لوگوں کی جانب سے شدید مظاہرے کیئے گئے تاہم فرگوسن میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے پولیس پر بوتلیں پھینکی اور پتھر مارے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈھول بجا کر احتجاج کیا۔ پولیس نے گزشتہ روز 9 افراد کو گرفتار کیا جب کہ آج صبح مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جس کے بعد گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد 50 ہو گئی۔