فرانسیسی وزیراعظم کا مزید مہاجرین کو قبول کرنے سے انکار

پیرس(تازہ ترین)فرانس کے وزیراعظم نے مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے- ان کہنا ہے اب مزید جگہ نہیں دی جائے گی- france prime minister Manuel Valls مشکلیں ،مشقت اور مصیبتیں جھیلنے والے تارکین وطن کیلئے ایک اور پرشان کن خبر سامنے آئی ہے ،فرانسیسی وزیراعظم مانویل والس نے کہا ہے کہ یورپی ممالک مہاجرین کو پناہ دینے کے اعتبار سے اپنی سکت کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور اب مزید مہاجرین کو پناہ دینا ان کے لیے ممکن نہیں ہو گا۔ والس نے یہ بات بدھ کے روز جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ میں شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ والس نے کہا کہ اب مزید مہاجرین کو پناہ دینا ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یورپی رہنماوں نے یہ بات واضح انداز میں نہ کہی تو یہ باتیں یورپی عوام کہنے لگیں گے۔

Leave a Reply