فیس بک کی رسائی اب فوٹو گیلری تک

facebookسان فرانسسکو (تازہ ترین)سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی صارفین کے پرائیویٹ ڈیٹا تک رسائی پہلے بھی کچھ کم نہ تھی لیکن اب ایک نئی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کی جارہی ہے جو موبائل فون پر موجود تمام پرائیویٹ تصاویر تک رسائی حاصل کرے گی۔ تفصیلات  کے مطابق ’فوٹو میجک‘ نامی ٹیکنالوجی کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے جو کہ فیس بک کو صارفین کی موبائل فون پر موجود فوٹو لائبریری میں موجود ہر تصویر تک رسائی فراہم کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی کو فیس بک میسنجر کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور یہ آپ کی تصاویر کا از خود جائزہ لے کر ان میں سے آپ کے دوستوں کی تصاویر یا کسی بھی متعلقہ تصویر کو ازخود ٹیگ کرے گی اور اس مقصد کے لئے چہروں کو پہچاننے والی ٹیکنالوجی فیشل ریکگنیشن استعمال کی جائے گی۔گرچہ اس سے تصاویر کو ٹیگ کرنے کا عمل تیز ہوجائے گا لیکن اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ آپ کی بنائی گئی ہر تصویر فوری طور پر فیس بک کے پاس پہنچ جائے گی۔ فیس بک کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوٹو میجک ٹیکنالوجی کو سیٹنگ مینیو کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کے مطابق بند بھی کرسکتے ہ

Leave a Reply