فیس بک کے بانی نے پینتالیس ارب ڈالر فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دیئے

بیجنگ(تازہ ترین)فیس بک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کے بانی نے اپنی بیٹی کی  پیدائش پر 45 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے-facebook founder سماجی روابط کے لیے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین نے کمپنی میں اپنے 99 فیصد شیئرز فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔مارک زکربرگ نے یہ اعلان اپنے فیس بک صفحے پر اپنی بیٹی میکس کی ولادت کی خبر دیتے ہوئے کیا۔بیٹی کی پیدائش پر فیس بک کے بانی دو ماہ چھٹی پرجا رہے ہیں۔ہم اپنے چھوٹے سے عمل سے اس دنیا کو بچوں کے لئے بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اپنی کمپنی فیس بک کے 99 فیصد شیئرز جس کی مالیت اس وقت 45 ارب ڈالر (47 کھرب 50 ارب روپے پاکستانی) ہے آئندہ نسلوں کی بہتری پر خرچ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دولت چین زکر برگ انیشیٹو نامی تنظیم کو اس لیے عطیہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنی بیٹی کے لیے دنیا کو بہتر جگہ بنانے چاہتے ہیں۔

مارک زکر برگ نے بتایا کہ اس عطیہ کی جانے والی رقم کی مالیت 45 ارب ڈالر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چین زکر برگ انیشیٹو کا مقصد انسانی قابلیت کو بڑھانا اور نئی نسل کے بچوں میں برابری کو پھیلانا ہے۔اپنی بیٹی میکس کے نام لکھے اپنے خط میں زکربرگ نے کہا کہ آپ کی والدہ اور میرے پاس اس وقت الفاظ نہیں ہیں کہ آپ کو بتائیں کہ آپ کے آنے ہمیں مستقبل کے لیے کتنی امید ملی ہے۔زکربرگ نے مزید کہا کہ آپ نے ہمیں ابھی سے ہی اس دنیا کی طرف متوجہ کر دیا جہاں آپ نے زندگی گزارنی ہے۔

میکس کی پیدائش گذشتہ ہفتے ہوئی تھی تاہم اس کا باقاعدہ اعلان گزشتہ روزکیا گیا۔اس سے قبل زکربرگ نے اس برس جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ان کی بیوی پریسیلا چین امید سے ہیں اور وہ ایک بیٹی کے باپ بننے والے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ان خوبصورت لمحات کو منانا چاہتے ہیں اس لیے انہوں نے دو ماہ کی چھٹی لے لی ہے-

Leave a Reply