خوشی ، غم اور جذبات سے بھرپور نیا فیس بک فیچر متعارف

تازہ ترین) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین کے لیئے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں کسی بھی پوسٹ کو لائیک کرنے کا انداز اب پہلے سے مختلف ہو گا۔ فیس بک کے اس نئےfcaebook new feature فیچر میں لائیک کے نشان کی بجائے کئی ایموشنز بھی  شامل کیے جا رہے ہیں۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر  کی آزمائش آئرلینڈ اور سپین میں شروع کردی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی جانب سے فیس بک ڈس لائیک بٹن متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔  بظاہر یہی محسوس ہوتا ہے کہ یہی ڈس لائیک بٹن بھی ہے کیونکہ یہ بٹن آپ کواپنی نا پسندیدہ پوسٹ پر ردِ عمل کے اظہار کا موقع  بھی دیتا ہے۔  لائیک کے بٹن کے ساتھ ساتھ اب صارفین ہنسی ، غصے اور دیگر جذبات کا اظہار بھی کرسکیں گے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دنیا بھر کے صارفین اس انوکھے فیچر سے کب تک مستفید ہو سکیں گے۔

Leave a Reply