آم کا راز کھل گیا

Facts about mangoesاسلام آباد(تازہ ترین)آم کسے پسند نہیں پر اگر یہ پتا چل جائے کے اس کے کیا کیا فوائد ہیں تو ہر کوئی لازما کھائے گا۔جدید تحقیق کے مطابق آم کے اجزاء بڑی آنت اور چھاتی پر اسٹیٹ اور خون کے کینسر ”لوکیمیا” سے بچائو میں بڑی حد تک مدد دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آم میں موجود ایک خاص جزو پولی فیفولک اینٹی آکسیڈنٹ اور ٹیومہ کو بننے اور بڑھنے سے بھی روکتا ہے جبکہ یہ وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور ایلغا کیروٹین کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ 100 گرام وزن کے برابر آم میں دن بھر کی غذائی ضرویات کی 25 فیصد وٹامن اے پائی جاتی ہیں جو آنکھوں کی صحت اور بینائی کیلئے بھی مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم میں موجود پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشر سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ آم کے دوسرے اہم اجزاء میں وٹامن بی، سی، پروٹین، پیکٹین اور فائیبر وغیرہ شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here