تازہ ترین) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ رینجر کا کاراچی میں رویہ جانب دارانہ ہے اور تحریک انصاف کے لئے راستہ صاف کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں اور ان کے خلاف میڈیا ٹرائیل کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کون میڈیا کو فراہم کر رہا ہے اور ہمارے ساتھ تیسرے درجے کے پاکستانی جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے۔