آسٹریلوی بولر مچل سٹارک بڑا ریکارڈ قائم کرلیا

پرتھ(تازہ ترین)آسٹریلوی بولر مچل سٹارک نے 160.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکے دنیا کے ریکارڈ ساز بولرز میں اپنا نام درج کراتے ہوئے نیا fastest bowl cricket history, Australian bowler Mitchell Starcورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراو¿نڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔مچل سٹارک نے نیوزی لینڈ کے سٹار پلیئرروز ٹیلر کو 160.4 کلومیٹر کی رفتار سے گیند کراکے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ تیز رفتار گیند بازی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔مجموعی طور پر سب سے زیادہ تیز گیند کرانے کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی اس کے علاوہ آسٹریلیا کے شان ٹیٹ اور بریٹ لی نے 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی ہے جبکہ جیف ٹومسن نے 160.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی ہوئی ہے جس کے بعد مچل سٹارک کرکٹ کی تاریخ میں 160 کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار پر گیند کرانے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔

Leave a Reply