باراک اوباما کا 2025 تک تیز ترین کمپیوٹر کی تیاری کا حکم

تازی ترین) امریکی صدر باراک اوباما نے  دنیا کے  تیز ترین کمپیوٹر کی تیاری کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔  جدید سُپر کمپیوٹر ایک سیکنڈFastest computer of world in 2025 میں  ایک کوئنٹیلیئن کیلکولیشن کرسکے گا۔  جب کہ اس کمپیوٹر کی تیاری کے لیئے ایک نیا ادارہ نیشنل سٹریٹیجک انیشیئٹو  بھی قائم کیا جائے گا۔  امریکہ اس کمپیوٹر کو سائنسی تحقیق کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے منصوبوں ،   موسم کی پیشنگوئی اور مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیئے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔  یاد رہے کہ دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر اس وقت چین کے پاس ہے اور امریکی کمپیوٹر اس سے 20 گُنا تیزہوگا۔ سُپر کمپیوٹر کو  2025 تک تیار کر لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here