فواد خان بھارت میں استاد بن گئے، اداکاروں کو اُردو سکھانے لگے
فواد خان جو آج کل بھارت میں کپور اینڈ سنز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملھوترا اور رشی کپور کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران فواد خان اپنے ساتھی اداکاروں کو اُردوسکھاتے پائے گئے۔ انہوں نے اُردو کے الفاظ جیسے ’مسئلہ‘، ’دفع ہو جاؤ‘ اور ’ملک‘ سکھائے۔ سدھارتھ ملھوترا کی فواد خان سے سیٹ پر دوستی بھی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان بھی آنا چاہتے ہیں۔