فضل الرحمٰن کا انوکھا امتحان ، کسی کو منایا تو کوئی ان سے ہی روٹھ گیا

تازہ ترین؛ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو جا کر ایم کیو ایم کے ناراض اراکین کو تو منانے میں بڑیFazlul rehman succeeded in convincing MQM حد تک کامیاب ہو چکے لیکن ساتھ ساتھ اپنے ہی ساتھیوں کو ناراض بھی کر بیٹھے ہیں۔ جے یو آئی سندھ کی قیادت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عہدوں سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری مولانا راشد  محمود سومرو سمیت دیگر صوبائی قیادت مولانا کے نائن زیروجانے کے حق میں نہیں تھی مگر مولانافضل الرحمٰن صوبائی قیادت کی شدید مخالفت کے باوجود  نائن زیرو گئے۔ مولانا ایم کیو ایم کے اراکین کو تو منانے میں کافی حد تک کامیاب ہو گئے لیکن اپنے ہی ساتھیوں کو ناراض کر بیٹھے ہیں۔  جب کہ راشد سومرو نے عہدوں سے مستعفی ہونے کے لیئے آج صوبائی سطح کا اجلاس بھی طلب کرلیاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here