زلزلے سے ایف سی ہیڈ کوارٹر قلعہ کا ایک حصہ متاثر

 

 Fc head quarter qila is affected by earthquakeپشاور(تازہ ترین)  پاکستان میں آنے والے کل کے زلزلے سے کافی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان جھٹکوں کی شدت بالائی علاقوں میں زیادہ تھی، جس کے باعث بالائی علاقوں میں کافی نقصان ہوا ہے۔پشاور میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکوں کے باعث فرنٹیئر کور کے ہیڈ کوارٹر قلعہ بالا حصارکا ایک حصہ ٹوٹ کر گر گیا ہے ۔جبکہ پرانے خستہ حال سرکاری دفاتر کو بھی بری طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ مال خانے کا ایک حصہ بھی ٹوٹ کر گر گیا ہےجس کے باعث قیمتی ریکارڈ بھی ضائع ہونے کے امکانات ہیں۔ قلعہ بالا حصارکا ایک حصہ ٹوٹ کر گرنے کے باعث اسے عارضی طورپر ڈھانپ دیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے لئے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کوبھی تعینات کردیا ہے۔ دوسری طرف  حالیہ بارشوں کے باعث خستہ حال سرکاری مقامات ، رہائش گاہیں ، کچے مکانات پہلے سے ہی متاثر ہو چکے تھے جبکہ زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث مزید متاثر ہو گئے ہیں باچا خان ائر پورٹ پر بھی عارضی طور پر پروازوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہےائیر پورٹ پر مسافروں میں شدید ترین خوف و ہراس پھیلا خواتین بچے چیخیں چلاتے رہے اندرون ملک اور بیرون ملک سے پروازوں کی لینڈنگ کے بعد جہاز سے باہر آنے والے مسافروں میں بھی شدید خوف و ہراس پھیلا اورمسافر گاڑیوں میں بیٹھنے کے بجائے جہاز کے ساتھ زمین پر سجدہ ریز ہو گئے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے حجاج کرام کی آنے والی پروازوں میں حجاج کرام نے خصوصی دعائیں مانگی ۔ تاکہ خدا ان کے پیاروں کا اس زلزلے سے سلامت رکھے۔

Leave a Reply