تازہ ترین) کوئٹہ میں ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی کے دوران بھاری مقداد میں اسلحہ برآمد، تین دہشتگرد گرفتارکر لئے گئے ۔ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن پارٹی سے ہے ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق کاروائی کے دوران اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہواہے جب کہ گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔