فائر بریگیڈ فٹبال گراؤنڈ میں

Fire brigade in turkey football ground.ترکی (تازہ ترین)  گذشتہ کئی ہفتوں سے ترکی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہےاور ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے پانچ سے آٹھ ڈگری زیادہ ہے۔ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت  46 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی پہنچ چکا ہے۔ایک فٹبال میچ کے دوران  سخت گرمی  کے باعث سینکڑوں شائقین بیزار اور پسینے سے شرابور ہو گئے تھے۔ گراونڈ  موجود آگ بجھانے والی گاڑی کو دیکھ کرشائقین کی جان میں جان آئی  اور انھوں نے ’ہمیں ٹھنڈا کردو‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے ان نعروں کا جواب پانے کے پائپوں کا رخ لوگوں کی  کی طرف کرکے ہر ایک کو پانی میں نہلا دیا۔ ۔ترکی کے مقامی اخبار  ڈیلی صباہ کہتا ہے گیلے لیکن خوش شائقینِ فٹبال نے اظہار تشکرکے طورپر ’فائر بریگیڈ کے عملے کے حق میں نعرے بازی‘ کی۔

۔

 

Leave a Reply