،نوشہرہ میں طالبات کے سکول پر فائرنگ

پشاور(تازہ ترین) پشاور پھر حملے کا شکار بن گیا ،معصوم بچے جو سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں ان peshawarپر گولیوں کی بوچھاڑ ایک بار پھر معصوم بچے فائرنگ ک نشانہ بن  گئے-

 خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں دہشت گرد طالبات کے ںیاسکول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ تھانہ اکوڑہ خٹک کی پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے مصری بانڈی کے علاقے میں گورنمنٹ مڈل گرلز اسکول پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کی تعداد 3 تھی، جنہوں نے اسکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے-

واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پہلے بھی 5 روز قبل خیبر پختونخوا میں ہی چار سدہ میں 2 سکولوں کے باہر مبینہ طور پر دہشت گردوں نے ہوائی فائرنگ کی۔

چارسدہ میں شبقدر کے علاقے میں ایک نجی اور ایک سرکاری اسکول کے باہر تین افراد نے فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ ہوئی جس کے بعد  حملہ آور فرار ہوئے تھے۔اس حملے میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا البتہ حملہ آروروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 16 دسمبر کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 150 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں اسکولوں کے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بعض نجی اسکولوں میں حفاظتی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply