آغاز میں انسان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ وہ کس طرح اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنائے۔چین کے ایک فرد ‘سائی لون’ نے کاغذ ایجاد کیا ۔کاغذ کی ایجاد کے بعد تحریر کا کام آسان ہوگیا۔تحریر کی سہولت ملنے کے بعد علم کو دوسرے لوگوں کی طرف پہنچانے پر توجہ دی گئی۔علم کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے قلمی نسخے ناکافی تھے ۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے طباعت کی طرف توجہ دی گئی۔
ٹھپے کی چھپائی کی ابتداء چین سے ہوئی تھی۔دنیا کی قدیم ترین کتاب چین کے صوبے کانسو سے دریافت ہوئی۔اس کتاب میں یہ عبارت درج تھی’اس کتاب کو وانگ چی اے نے 11 مئی868ء کو مفت تقسیم کرنے کے لیے چھاپا تھاتاکہ اس کے والدین کی یاد کو دوام حاصل ہو’ اس عبارت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ٹھپے کی چھپائی کا آغاز 800 اور 700 عیسوی کے درمیانی زمانی میں ہوا