لاہور (تازہ ترین) لاہور سے حج عازمین کی پہلی پرواز کل شام کو روانہ ہو گی۔ ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک نے بتایا ہے کہ لاہور سے حج کی پہلی خصوصی پرواز کل اتوار 16اگست، کو شام پانچ بجے 360 عازمینِ حج کولے کرعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہو گی۔ حاجی کیمپ لاہور میں گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کو ٹکٹ اور پاسپورٹ کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ تمام عازمین کو فلائٹ شیڈول ارسال کر دیا گیا ہے‘ وہ ٹکٹ و پاسپورٹ کے حصول اوراپنے ہمراہ لے جانے والی ادویات پر مہر لگوانے کے لئے پرواز کی روانگی سے دو دن قبل حاجی کیمپ میں رپورٹ کریں۔