دنیا کا پہلا انوکھا ایئر پورٹ۔

کوچین(تازہ ترین)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کوچی (کوچین) شہر کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا First unique airport of the world.ہے۔تفصیلات کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اومن چینڈی نے 12 میگاواٹ کی صلاحیت والے سولر پاور پروجیکٹ کا منگل کو افتتاح کیا۔ اس پروجیکٹ کے لیے کارگو کمپلکس کے پاس 45 ایکڑ کے رقبے پر 46140 سولر پینلز لگائے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس سے 50 سے 60 ہزار یونٹ بجلی روزانہ حاصل ہوگی۔ کوچّی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سی آئی اے ایل) کے ڈائریکٹر اے سی کے نیر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہوائی اڈے کو تقریباً 50 ہزار یونٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سی آئی ایل نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح یہ دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائي پر کام کرے گا

Leave a Reply