تازہ ترین) بھارت نے اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کی اطلاع پاکستانی حکام کو دے دی ہے ۔ تاہم بھارت کی جانب سے پہلے ہی 3 دریا پاکستان کی جانب کھول جا چکے ہیں جس کے بعد دریا میں پانی کی سطح 15 فٹ تک بڑھ گئی ہے ۔
دریا ستلج کے کنارے آباد دیہات میں پانی داخل ہونا شروع ہو چکا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راوایتی سستی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی کیمپ بھی نہیں لگایا گیا۔