سندھ میں تباہی مچ گئی

flood in sindhدادو (تازہ ترین) دریاے سندھ میں آنے والا سیلاب کا ریلہ تباہی مچاتا آگے بڑھ گیا۔ دادو، کشمور اور خیر پور کے سینکڑوں دیہات تباہ کرتا ہوا یہ ریلہ تباہی کی نئی داستانیں رقم کر گیا۔ پنجاب میں آنے والے سیلاب کا پانی اب تک نکالا نہیں جا سکا۔ سات لاکھ کیوسک کا ریلا خیر پور کے مقام سے گزر رہا ہے اس سے دوسو سے زائد دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ خیر پور کے کچے کے علاقے میں کاشت کی گئی فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔ 24گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج کے مقام پر گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج کے مقام پر35 ہزار کیوسک کمی آئی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق پانی کی آمد 6,59,253 اور اخراج 6,36,518 کیوسک ہے۔ کشمور، شکارپور، لکی غلام شاہ کے تمام علاقے پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور میانوالی میں ابھی تک پانی موجود ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں کو نہیں جا سکتے۔ متاثرین کے لیے لگائے گئے خیموں میں قیام پذیر لوگ عدم توجہی کی شکایت کرتے ہیں۔ رحیم یار خان میں بنگلا، دل کشا اور نور پور حفاظتی بندوں پر سیلاب کا دباؤ برقرار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here