کھانے جو دل کی بیماریوں سے بچاتے ہیں

Food good for heartدل کی بیماریاں اکثر جان لیوا  ثابت ہوتی ہیں ،اسلیے خود کو ان سے بچانا نہایت ضروری ہے۔اچھی خورال کھانا اور ورزش کر کے اس سے بچا جاسکتا ہے۔درج ذیل خوراک دل کی بیماریوں  سے بچنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

سالمن مچھلی

سالمن اور دیگر فربہ مچھلی جیسے کہ  سارڈین دل کے لیے ایک مفید خوراک ہیں کیونکہ اس میں وافر مقدار میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں  جو  دل کی دھڑکن کو بے قابو ہونے سے روکتے  اور ٹرائی جلیسرائڈز کو کم کرتا ہے۔

دلیہ

دلیے میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کولیٹرول کو گھٹاتا ہے،یہ سپنج کی طرح کام کر کے خوراک کی نالیوں میں سے کولیٹرول کو جزب کر لیتا ہے۔اسطرح دیگر اناج جیسے کے ڈبل روٹی  اور پاستا بھی دل کے لیے بہترین ہیں۔

نیلی بیریاں

صرف نیلی  بیریاں ہی نہیں بلکہ سٹرابیری اور دوسری اقسام بھی مفید ہیں ۔ایک تحقیق کے مطابق دن میں تین بار نیلی بیریاں اور ہفتہ میں ایک با ر سٹرابیری کھانا   ہارٹ  اٹیک کے خدشے کو 34 فیصد گھٹاتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میں موجود اینتھوسیاننس اور فلیوی نائڈس بلڈ پریشر کو کم کرتی ہیں اور خون کی نالیوں کو وسیع کرتی ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ

تحقیق کے مطابق 70 فیصد کوکا سے بنی ڈارک چاکلیٹ دل کے لیے بہت مفید ہے۔یہ بلڈپریشر ،کلوٹنگ اور انفلیمیشن میں مفید ہے۔

کھٹے پھل

جو لوگ مالٹوں اور گریپ فروٹ میں پائے جانے والے  فلیوی نائڈز جزب کرتے ہیں ان میں ایسکیمک سٹروک کا خطرہ 19 فیصد گھٹ جاتا ہے۔ان میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو دل کی بیماری سے بچاتا ہے۔

آلو

آلو میں فافر مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو گھٹاتا اور فائبر  جو نہایت مفید ہے اگر آلو  تلا ہو نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here