سابقہ بھارتی صدراور معروف سائنسدان ابولکلا م کا انتقال ، سات روزہ سوگ کا اعلان

تازہ ترین) بھارت کے میزائل مین کے نام سے پہچان بنانے والے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ابوالکلام  83 برس کی عمرمیں حرکت قلب بند ہونے سے اپنے خالقFormer Indian President died at the age of 83 حقیقی سے جا ملے۔ تا مل ناڈو کے علاقے رامیشور میں پیدا ہونے والے ابوالکلام بھارت کے 11ویں صدر تھے ، اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں انھوں نے صرف 7 غیر ملکی دورے کئے ۔

بھارت کے “میزائل مین “کے نام سے پہچان بنانے والے سابقہ صدر  بھارت کے عسکری میزائل پروگرام سے بھی وابستہ رہے ۔  انھیں ملک کے ایٹمی پروگرام کا خالق بھی کہا جاتاہے ۔  جبکہ بھارت کے جوہری پروگرام کی ترقی میں بھی انکا کردار ناقابل فراموش ہے۔

گزشتہ روز ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے  انکی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ انکی خدمات کے اعتراف میں بھارت میں سات روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبداکلام کو یہ منفرد مقام بھی حاصل رہا کہ  انھیں 30یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطاکی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here