تازہ ترین) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیاہے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ پارٹی چئرمین سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں سندھ میں سیلابی صورت حال باعث بننے والی صورت حال اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صوبائی کابینہ کا اجلاس آصف علی کی قیادت میں دبئی میں منعقد ہوا تھا۔ جس مین سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا گیا تھا۔