پیٹرول پمپ مالکان کے بارے میں ایک ایسی بات کا انکشاف ہوا ہے جسی سن کر آپ یقینا حیران ہونگے۔ہم میں سے اکثر لوگ جب پیٹرول ڈلوانے جاتے ہیں تو زیا دہ تر مقدار کی بجائے قیمت بتاتے ہیں جیسے 100 ،500،1000 وغیرہ ۔آرڈر دینے کے بعد پیٹرول بھرنے والا لڑکا آپکو بلا کر میٹر کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ دیکھ لیں میٹر 0 پر ہے اور آپ مطمئن ہوجاتے ہیں کے پورا پیٹرول ملے گا۔لیکن ایسا بلکل نہیں ہے۔حقیقت یہ ہے کہ پیٹرول مالکان نے پیٹرول کے ماپ تول میں کمی کرنے کا انوکھا طریقہ استعمال کیا ہوا ہے۔چونکہ متعد لوگ قیمتاٗپیٹرول ڈلواتے ہیں اور اکثر پیمانہ چیک کرنے والے محکمہ کہ افسران بھی چیکنگ کے دوران ایک لیٹر کا پیمانہ بھر کر دیکھتے ہیں کہ پورا ہے یا نہیں لہٰذا پمپ مالکان نے اپنے میٹر 500،1000،1500،2000 پر سیٹ کیے ہوئے ہیں ۔مثال کے طور پر اگر 500 روپے میں سات یا ساڑھے سات لیٹر پیٹرول آتا ہے تو یہ لوگ اسے پانچ یا چھ لیٹر پر سیٹ کر دیتے ہیں۔میٹر پر اتنی ہی زیمت اور مقدار نظر آئے گی لیکن اصل میں ماپ تول میں کمی ہوگی اسی طرح 1000،1500 اور 2000 کی الگ الگ سیٹنگس ہونگی۔
اس حقیقت سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔اس صورتحال سے صرف اسی صورت بچا جاسکتا ہے کی قیمت کی بجائے مقدار کے لحاظ سے پیٹرول ڈلوایا جائے اور کامن نمبر 5،10،15،20 میں نہیں بلکہ 7،9،13،17،19 میں ڈلوائیں۔