تازہ ترین) جاپان کے فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ کو 4 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔ ایٹمی پلانٹ کو 2011 کے زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی کے نتیجےمیں بند کیا گیا تھا۔ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کےبعد مظاہرین کی بڑی تعداد نے جوہری پلانٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ انسانی زندگی ہمارے لیئے معیشت سےزیادہ اہم ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاور پلانٹ بند ہی رہے ۔
یاد رہے کہ 11 مارچ سنہ 2011ء میں جاپان میں 9.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایٹمی پاور پلانٹ سے خارج ہونے والے تابکاری مواد نے انسانی زندگی اور سمندری حیاتیات کو لازوال نقصان پہنچایا۔ جس کے بعد جاپان کے جوہری پاور پلانٹس کو بند کردیا گیاتھا۔
فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کاحادثہ بلا شبہ تاریخ کے بدترین حادثات میں سے ایک ہے۔ لیکن پاور پلانٹ کے آپریٹر کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں 100 ملین ڈالر کی لاگت سے نیا حفاظتی نظام نصب کیا گیا ہے جس کی بنا ء پر اب مزید کسی حادثے کا امکان نہیں۔