کراچی(تازہ ترین) کراچی کی سینٹرل جیل میں 7 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے جرم میں ملوث شفقت حسین کو آج صبح پھانسی دے دی گئی۔مجرم شفقت حسین نے سات سال کے بچے عمیر کو 2001 میں تاوان کے لئے قتل کیا تھا جسکے بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں 2004 میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے شفقت حسین کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔شفقت حسین 2012 سے سزائے موت سے بچتا رہا تھا کیونکہ اس کے اہل خانہ کا دعوی تھا کہ قتل کے وقت شفقت کی عمر صرف 14 برس تھی اور نابالغ ہونے کے باعث سزائے موت پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔اس تنازعہ کی وجہ سے شفقت کے ڈیتھ وارنٹ چار مرتبہ معطل کیے گئے اور بلا آخر جیل حکام کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے 27 جولائی کو پانچویں مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیے، جس کے بعد آج صبح شفقت حسین کو پھانسی دے دی گئی۔
۔