گیتا بھارت میں ہونے کے باوجود انپی فیملی سے نہ مل سکی

 تازہ ترین– گیتا ابھی تک اپنے ماں باپ کی محبت سے محروم ہے- بھارت جا کر بھی گیتا اپنے ماں باپ سے نہ مل سکی- بھارت جا کرgeeta گیتا کو ماں باپ اور دیگر رشتے دار نہ ملے، بہار کے جنار دھن نے گیتا کا باپ ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم ان کے اور گیتا کے ڈی این اے سیمپل میچ نہیں کیے۔ گیتا جناردھن خاندان کی تصویریں دیکھ کر بھارت جانے کے لئے راضی ہوئی تھی تاہم بھارت جا کر بھی اپنی فیملی سے نہ مل سکے۔

دوسری جانب معروف سماجی کارکن انصار برنی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے  گیتا کے بارے میں اہم سوالات کئے ہیں ،انصار برنی نے خط میں استفسار کیا ہے کہ اگر گیتا کے والدین نہیں ملتے تو اس کا مستقبل کیا ہے۔ انہوں نے گیتا کے لئے سب سے پہلے آواز اٹھائی اور بھارت یاترا بھی کی، تاہم افسوس ہے کہ یہ خالص انسانی حقوق کا مسئلہ سیاست کی نذر ہوگیا ہے اورگیتا اگر اب بھی دھرم شالہ میں رہ رہی ہے تو بھارت میں جانے کا کیا فائدہ ہوا وہ اب تک ماں باپ سے نہ مل سکی-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here