بھارت جانے کے لیئے تیار

تازہ ترین) پاکستان میں اپنوں سے بچھڑی بھارتی لڑکی گیتا جلد ہی انڈیا روانہ ہوجائے گی۔ ایدھی ہوم میں رہائش پذیر گیتا نے اپنے گھر والوں کی تصویر شناخت کرلی۔geeta

ذرائع کے مطابق 5 روز قبل بھارت کی طرف سے گیتا کے والدین کی تصویر فیصل ایدھی کو بھیجی گئی تھی ،جسے گیتا نے شنا خت کرلیا۔  فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ گیتا کا خاندان بہار میں ہے اور وہ 19 یا 26 اکتوبر کو بھارت روانہ ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف بھارتی لڑکی گیتا کی خوشی بھی دیدنی ہے ۔اپنوں سے ملنے کی خوشی میں اس نے 1 ہفتہ قبل ہی اپنا سامان باندھ لیا ہے۔

یاد رہے کہ چند سال قبل اپنے والدین کے ہمراہ بھارت سے پاکستان آنے والی گیتا اپنے والدین سے بچھڑ گئی تھی ۔ جسے بعد میں ایدھی فاؤنڈیشن نے سہارا دیا۔ حالیہ چند ماہ پہلے ہی گیتا کے والدین کو تلاش کرنے کے لیئے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا گیا  جس میں  بالآخر  کامیابی ہوئی ۔

Leave a Reply