آرمی جنرل راحیل کا دورہ سعودی عرب

طائف(تازہ ترین) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔general raheelسعودی نائب وزیر دفاع اور بری فوج کے کمانڈر نے آرمی چیف کا پرجوش استقبال کیا- آرمی چیف نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل عبدالرحمان صالح سے ملاقات بھی کی- اس ملاقار میں فوج کے دفاع اور خطے کی صورت حال پر بھی بات ہوئی

 اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی چیف آف جنرل سٹاف عبدالریحام بن صالح کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

 انکاکہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ  ہے- صباح نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے دفاع کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رائل سعودی فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ریحام بن صالح سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ این این آئی کے مطابق جنرل راحیل شریف اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Reply