سکن کو نرم وملائم بنائے

تازہ ترین– سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور اس موسم میں ہاتھ، ہونٹ اور چہرے کی جلد مرجھا جاتی ہے۔ اکثر خواتین میں یہglowing skin مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ آئیے آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں جن سے آپ کی جلد کو تروتازہ رہے گی۔
*اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کونرم رکھنے کے لئے شیابٹر یا جوجوبا آئل کا استعمال کریں جو کہ بازار سے باآسانی دستیاب ہے۔
*اپنے ہونٹوں کو نرم رکھنے کے لئے لپ بام کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ زیتون اورارنڈی کا تیل اور کوکوبٹر کا استعمال کریں – اپنی جلد کا موسچرائزر سے مساج کریں اور باہر نکلنے سے قبل یہ عادت بنا لیں کہ آپ نے موسچرائزر کا استعمال کرنا ہے۔

اس کے علاوہ آپ کیلے کے چھلکے سے اپنے چہرے پر مساج کریں اس سے آپ کا چہرہ گلو کریں گا اور سکن بھی ڈرائی نہیں ہو گی- دودھ کی بالائی ایک چمچ لے کر اس میں 3سے4قطرے لیموں کا رس ڈالے اور چہرے پر لگائے- پھر تھوڑی دیر بعد  چہرے کو صاف کر لیں

 سرسوں یا کھوپرے کے تیل سے جسم پر مالش کریں، یہ طریقہ جلد ڈرائی نہیں ہو گی اور یہ طریقعہ  انتہائی کارآمد ثابت ہوگا ۔ اس کے علاوہ نہانے کے بعد بدن اچھی طرح خشک کرکے  کسی اچھے سے باڈی لوشن سے مساج کریںسردیوں میں صابن کا استعمال کم کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے جلد کی قدرتی نمی میں کمی ہوجاتی ہے۔

جن لوگوں کی جلدنازک ہوتی ہےسردیوں کے موسم میں ان کے ہاتھوں کی جلد بہت اترتی ہے۔ اس کے لئے ایک گلاس گلاب کے عرق میں دو چمچے گلیسرین ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں‘ رات کو سوتے وقت مساج کریں اور صبح دھولیں اور کوئی اچھا سا لوشن لگائیں۔

ماہرین کے مطابق چہرے کی صفائی کے لئے بیسن کا لیپ بہترین طریقہ ہے جس سے چہرہ چکنائی دور ہوجاتی ہے  اور فیس فریش ہوجاتا ہے۔اگرکسی شخص کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو تو اس کے لئے صابن سے پاک موسچرائزز کلینر کا استعمال بھی فائدہ مند ہے- سرد موسم میں جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے سردیوں میں مالٹے، سنگترے، گاجر، مولی اور دیگر موسمی پھلوں سے بھی جسم میں پانی کی کمی پوری کی جاسکتی ہے اور پانی سے ہم اپنی جلد کے لیے ضروری نمی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ کی جلد خشک نہیں ہوگی اور سردیوں میں آپ کی جلد چمکتی دمکتی رہے گی

Leave a Reply