سونا ایکسپورٹ سکینڈل

کراچی(تازہ ترین)جعلی کمپنیوں کے ذریعے سونے کی ایکسپورٹ کی آڑمیں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ اورماسٹرمائنڈکے گردگھیراتنگ Gold export scandal who is involvedہوگیا ہے۔حنیف موسیٰ، ساجد موتی والا و دیگر کی گرفتاریوں اورای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے کارروائی جاری ہے جلدگرفتاریاں متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلیکٹریٹ آف ایکسپورٹس کی جانب سے 24ارب روپے سے زائدکی منی لانڈرنگ کرنے والی 5جعلی کمپنیوں میں سے ایک بی ڈی انٹرپرائززکی تفتیش مکمل کرتے ہوئے چالان کسٹم اینڈٹیکسیشن کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا ہے۔ بی ڈی انٹرپرائزز8ارب روپے سے زائد کے سونے کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث ہے جس کے لیے جعلی شناختی کارڈکے ذریعے فرمزرجسٹریشن کرانے کے ساتھ جعلی ایکسپورٹ فارمزبھی استعمال کیے گئے۔

Leave a Reply