پاک چین منصوبے سے متعلق خوشخبری

اسلام آباد(تازہ ترین)پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے پر پیشرفت کا آغاز ہوگیا ہے، اگلے چند ماہ کے دوران گوادر میں تین بڑے منصوبوں پر کامGood news about Pak China project شروع ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی کا کہنا تھا کہ مشرقی ساحل کے ساتھ ایکسپریس وے کے منصوبے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں اور اکتوبر تک ایکسپریس وے سمیت بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر پر کام شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر میں فری ٹریڈ زون کے قیام کے سلسلے میں بھی زمین حاصل کرلی گئی ہے، اسکی مارکیٹنگ بھی اسی سال شروع کردی جائےگی، دوستین جمالدینی کا کہنا تھاکہ اگلے برس کے آخر تک گوادر کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ مزید بہتر ہوجائے گا۔ انہوں نے واضح کیا گوادر کے ماسٹر پلان کے مطابق مقامی ماہی گیروں کو دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply