استنبول(تازہ ترین)ترکی کی ایک نابینا خاتون نے نابینا افراد کی مدد کے لیے ایک ایپ تیار کی ہے جو ان کے معمولات کو آسان بناسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس جدید ایپ کے ذریعے ترکی کے ترقی یافتہ اور پرہجوم ماحول میں نابینا حضرات آواز کے ذریعے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے مسائل حل کرنے کے علاوہ گھر کے اندر بھی باآسانی کام کرسکتے ہیں اس ایپ کو دوئیگو تایامان نیاپنے ساتھیوں کے ساتھ تیار کیا ہے۔ ۔ترک خاتون کی اس جدید ایجاد نے ترکی میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی ہے اور تایامان کو امریکی یونیورسٹی میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ( ایم آئی ٹی) کے رسالے ٹیکنالوجی ری ویو کی جانب سے 35 سال سے کم عمر دنیا کےموجد کا اعزاز دیا گیا ہے