پی ٹی آئی کے لئے خوشخبری۔۔۔

Good news for pti

تازہ ترین) پاکستان کی نمایاں سیاسی جماعت  پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کی طرف سے خوشخبری آگئی۔ سپریم کورٹ میں پی ایس 93 میں انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس ثاقب نثار  کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما حفیظ الدین نے اپیل دائر کر رکھی تھی جسے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ۔سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حفیظ الدین کی رکنیت بحال کر دیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں پی ایس 93 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار حفیظ الدین کو جمعیت الاسلام کے مخالف امیدوار کی جانب سے کیے گئے چیلنج پر الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کے تحت نا اہل قرار دے دیا تھا۔

Leave a Reply