طالب علموں کے لئے خوشخبری۔۔۔لیپ ٹاپ میں اضافہ

Good news for students

تازہ ترین )پنجاب حکومت نے طالب علموں کے لئے لیپ ٹاپ میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہےاور ان کی تعداد بڑھا کر تین لاکھ کر دی گئی ہے، ان کی فراہمی کیلئے ٹھیکہ بھی ایک ہی کمپنی کو دیا جائیگا۔ قومی اخبار کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں کے میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ و طالبات کو دینے کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد کو ایک لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ کر دیا جائے۔  اس بار لیپ ٹاپس کی ڈسٹری بیوشن کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیاہے اور لیپ ٹاپس کی فراہمی کیلئے ٹھیکہ پہ کنٹریکٹ دینے کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جتنی بار بھی لیپ ٹاپس خرید کر تعلیمی اداروں میں تقسیم کئے گئے ان کی خریداری سالانہ بنیاد پر کی گئی اور ہر سال کیلئے نئی کمپنی کو رسد کاٹھیکہ دیا جاتا رہا۔

Leave a Reply