پھلوں کی برآمدات پر پابندی ختم

کراچی(تازہ ترین)یورپی یونین کو پاکستانی پھلوں کی برآمد کرنے کا خطرہ تھا لیک اب وہ پاکستانی پھلوں کیexport vegetables برآمد پر پابندی کا خطرہ ٹل گیا ہے – فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالوحید کا کہنا ہے کہ معیار میں بہتری سے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پھلوں اور سبزیوں کا میعار بہت اچھا ہے اس لیے اس میں برآمدات پر پابندی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے-

ایک بیان میں عبدالوحید نے کہا کہ ہاٹ واٹرپلانٹس سے پھلوں کی شیلف لائف میں اضافہ ہوا ہے، حکومت کے بہتراقدامات سےآم کی برآمد نمایاں طور پر بڑھی ہے ۔رواں سال 6 ہزار 85 ٹن آم یورپ اور 12 ہزار 878 ٹن آم ایران برآمد کیےگئے

 بہترپیکیجنگ کےباعث متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آم کی ریکارڈ قیمت ملی۔عبدالوحید نے کہا کہ پھلوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیر اعظم کےدیےگئےروڈ میپ کاتسلسل ضروری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ جو واٹر پلانٹس لگایا ہے اس سے پھل اور سبزیاں بہت فریش رہتی ہیں- اور اس سے زیادہ دیر تک محفوظ رہتی ہیں-

Leave a Reply