گوگل کا ایک اور دھماکہ

Google added 20 languages to translation appگوگل نے اپنی ٹرانسلیشن ایپ میں 20 زبانوں کا اضافہ کر دیا۔

سان فرانسسکو(تازہ ترین) گوگل اپنے موبائل ترجمہ کے لئے 20 نئی زبانیں شامل کر دی جو تحریر کو پڑھتے ساتھ فورا اس کا ترجمہ کرتی ہے۔ یہ ایپ  اب 27 زبانوں کو پڑھ کر انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر  فوری طور پر متن تبدیل کر سکتی ہے  گوگل نے یہ بھی کہا کہ وہ ٹرانسلیشن ایپ میں وائس ٹرانسلیشن کو  تیز اور ہموار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،جوسڑک کے نشان ، جزو کی فہرستوں ، ہدایات کے دستورالعمل اور دیگر نصوص کی تشریح کر سکتی ہے۔اس سافٹ وئیر کی شروعات سات  زبانوں سے ہوئی تھی  جس میں اطالوی جرمن انگریزی، فرانسیسی ،پرتگالی ، روسی اور ہسپانوی  شامل ہیں۔اس میں مزید بلغاریائی، کیٹالان ، کراتی ، چیک، ڈینش ، ڈچ ، فلپائنی ، فننش ، ہنگری ، انڈونیشیا ، لتھواینین ، ناروے ، پولینڈ، رومانیہ ، سلاواکی ، سویڈش ، ترکی اور یوکرائن زبانوں کا اضافہ کیا گیا۔ایپ کے بانی باراک ٹوریسکی نے کہا کہ” ابھی ہمیں بہت کچھ کرنا ہے۔انٹرنیٹ پر آدھے سے زیادہ مواد انگریزی میں ہے جبکہ دنیا کی صرف 20 فیصد آبادی انگریزی بولتی ہےاسلیے اس ایپ کی اہمیت بہت زیادہ ہے”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here