اہم فیچر ختم کردیا گیا

تازہ ترین) گوگل نے اپنے براؤزر گوگل کروم سے ” اوکے گوگل  وائس فیچر ” کو ختم کردیا ہے۔ وینچر بیٹ کے مطابق وائس فیچر کو ختم کرنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر افراد اس فیچر کا استعمال ہیgoogle نہیں کررہے تھے۔  تاہم یہ تبدیلیاں موبائل یا گوگل بکس کے لیئے نہیں کی گئی ہیں۔   گوگل نے اوکے وائس فیچر کو نومبر 2013ء میں متعارف کروایا تھا۔  اوکے گوگل سےگوگل صارفین اپنے براؤزر کو آواز کے ذریعے کمانڈ دے سکتے ہیں۔

لانچنگ کے موقع پر گوگل کا کہنا تھا کہ یہ فیچر اس وقت کام آئے گا جب آپ اپنے لیپ ٹاپ پر کچھ براؤز کرنا چاہتے ہیں جبکہ آپ کے دونوں ہاتھ مصروف ہیں (جیسے کھانا پکاتے ہوئے)۔تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کے زیادہ تر لوگ اپنے موبائل پر اس فیچر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تاہم کمپیوٹر پر یہ صورت حال نہیں ہے۔اس فیچر کو کروم 46 کی لانچ پر ختم کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس اپ ڈیٹ میں کروم نوٹیفیکیشن سینٹر کا بھی خاتمہ کردیا گیا۔

Leave a Reply