گوگل کی بڑھتی مقبولیت اور نت نئی ایجادات سے تو سب واقف ہیں۔آپ انٹرنیٹ پر جو کچھ کرتے ہیں، اس کے بارے میں گوگل سب جانتا اور اسے محفوظ کرتا ہے۔ گوگل صارفین کو ایک نئی سہولت فراہم ہو گی کیونکہ گوگل نے جی میل اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ای میل کو بہت اچھے طریقے سے ٹریک کرنے کا طریقہ نکال لیا ہے۔اب آپ ان باکس میں آپ کسی ای میل کو سوائپ کر کے اسے ’سُنوز‘ پر ڈال سکتے ہیں ینعی اسے ’اونگھنے‘ کے لیے چھوڑ سکتے ہیں۔
الارم کی طرح اب گوگل آپکو ضروری کام یاد دلائے گا۔ اگر رات کے کھانے کے لیےآپ نے دوستوں کے ساتھ ریستوران کی بکنگ کی ہے، تو آپ جی میل سے کہہ سکتے ہیں کہ رات کے کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے آپ کو یاد دلا دے۔ ریستوران، کیلنڈر انوائیٹ، فلائٹ، ہوٹل کرائے پر گاڑی لینا اور پیکیج تلاش کرنا ان چھ طرح کی ای میل کے لئے گوگل آپکی مدد کرے گا۔