بجلی کی طلب میں کمی ، حکومت کا لوڈشیڈنگ کم نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین) ملک بھر میں جاری مون سون کی بارشوں  کی وجہ سے  بجلی کی طلب میں نمایاں کمی  آئی ہے ۔ لیکن حکومت نے  بجلی کی طلب میں کمی کےGovt to continue loadshedding as per schedule باوجود شارٹ فال کو  برقرار رکھتے ہوئے 2 ہزار میگا واٹ کے تھرمل پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  وزارت پانی و بجلی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں بجلی کی طلب 16،000 میگاواٹ رہی جبکہ ہم 17،500 میگاواٹ سے بھی زائد بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔تاہم  تھرمل پاور   پلانٹس کو وقتی طور پر بند کیا گیا ہے  جنھیں طلب میں اضافے کے بعد دوبارہ چلایا  جائے گا۔

Leave a Reply