وفاقی حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کو ہدایت دے دیں

اسلام آباد(تازہ ترین)وفاقی حکومت نے الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے guidelines to  electronic mediaکہ الیکٹرانک میڈیا پر اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ایسا کوئی پروگرام یا مواد نشر یا ٹیلی کاسٹ نہ ہو جو اسلامی اقدار، نظریہ پاکستان، قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کیخلاف ہو اور نہ ہی کوئی ایسی بات پیش کی جائے گی جو آئین کیخلاف ہو یا اس سے جمہوری نظام کو نقصان پہنچے۔ایسی کوئی اپیل نہیں کی جائے گی جو وفاق پاکستان یا ملکی سالمیت، سلامتی اور دفاع کیخلاف ہو۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کسی مذہب، فرقہ کیخلاف ناشائستہ ریمارکس نہ دیے جائیں اور نہ ہی فرقہ واریت یا عدم ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،ایسا کوئی پروگرام پیش نہیں کیا جانا چاہیے جو ناشائستہ یا فحش موادکا حامل ہو۔کسی فرد یا گروپ کیخلاف نسل، ذات، قومیت، زبان، رنگ، مذہب، فرقہ، جنس، عمر، ذہنی یا جسمانی معذوری کی بنیاد پر ناشائستہ الفاظ پیش نہ کیے جائیں اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام پیش کیا جائے جو تشدد، جرم یا دہشتگردی کو ابھارنے پر مبنی ہو یا اس سے سنگین بدامنی کا احتمال ہو یا یہ عدلیہ یا پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف ہو۔کالعدم تنظیموں یا ان کے نمائندوں اور ارکان کے بیانات جاری نہیں کیے جائیں گے

Leave a Reply