تازہ ترین) گوجرانوالہ میں بھارت سے پانی میں بہ کر آنے والے نایاب جانور پنگولین کو لوگوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا۔ اس دوران شہری اس انوکھے جانور کے کرتب دیکھتے رہے۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ پنگولین انڈیا میں پایا جاتا ہے جو مشین سے تیز زمین میں سرنگ نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔