دنیا کی سب سے بڑی خفیہ جیل کی بڑی خبر

 

 Guntanamu  closure is in the final stages .واشنگٹن(تازہ ترین ) ترجمان وائٹ ہاوس جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ  جیل کو بند کرنے کا  فیصلہ قومی سلامتی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یہ جیل سنہ 2002 میں بش انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی اس جیل کا مقصد حراست میں لیے مشتبہ افراد سے تفتیش اور جنگی جرائم کی مقدمہ بازی تھا۔تاہم یہ جیل قیدیوں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی سلوک روا رکھنے اور تفتیش کے طریقہ کار کی وجہ سے تنارعات کا شکار رہی ہے۔ ‘

ماضی  2009 میں صدر اوباما نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی اس جیل کو اس سال کے اندر بند کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اِن قیدیوں کو امریکہ کے اندر جیلوں میں منتقل کرنے کی صدر اوباما کی کوششوں کی کانگریس میں دونوں پارٹیوں نے شدید مخالفت کی

گونتانامو بے کے قیدیوں کو اس سال کے آغاز میں دوسری جگہ منتقل کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا اور اس وقت اس میں 122 قیدی ہیں۔ سنہ 2003 میں یہاں رکھے جانے والے قیدیوں کی تعداد 684 تھی۔جوش ارنسٹ نےمزید  کہا کہ انتظامیہ ’گونتانامو بے میں جیل کی بحفاظت اور ذمہ داری کے ساتھ بند کرنے کے منصوبہ کی تشکیل اور کانگریس کے سامنے اسے پیش کرنے کے آخری مراحل میں ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here