پولیس تشدد سے حافظ قرآن کی ہلاکت ۔۔۔

تازہ ترین) لاہور میں پولیس کے زیرحراست حافظ قرآن ملزم پولیس تشدد سے دم توڑ گیا۔ لواحقین نے میو ہسپتال کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور اعلیٰHafiz e Quran died by police violence حکام سے اس واقعے کا نوٹس لینے کا  مطالبہ  بھی کیا  ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے اشفاق پر تشدد کے بعد نیم مردہ حالت میں ہسپتال پہنچا کر ہمیں اطلاع دی۔  لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔  تاہم انصاف کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئیے مُردہ خانے میں جمع کروا دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here