حافظ سعید  چپ نہ رہ سکے۔۔

 

لاہور(تازہ ترین) امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید نے بھی داعش کے خلاف بول پڑHafiz saeed cannot be silent…ے انہوں نے کہا ہے صلیبی و یہودی پاکستان اور افغانستان میں داعش کا فتنہ پروان چڑھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں، اس کے خاتمے کے کے لئے پوری دنیا کی امتِ مسلمہ کو مل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ حافظ سعید  نے کہا کہ داعش انٹرنیٹ کے ذریعہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کے عقائد برباد کر رہی ہے مسلم حکمرانوں و افواج کے قتل کے فتوے دینے والے دشمنان اسلام کے مذموم ایجنڈے پروان چڑھا رہے ہیں ۔گزشتہ روز خطبہ کے دوران انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش جیسی تنظیم کے اہلکار اسرائیل کی سرحد پر بیٹھے ہیں لیکن یہودی درندوں کا ہاتھ روکنے کی بجائے مسلمانوں کا ہی قتل و خون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش جیسی تنظیموں نے مدارس کی بجائے یونیورسٹیوں کو ٹارگٹ کر رکھا ہے۔ اس وقت معمول کے حالات نہیں ہیں، امریکہ جو کام خود نہیں کر سکا وہ بھارت سے لینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

Leave a Reply